مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابُ النَّهْيِ عَنْ سَبِّ الْأَمْوَاتِ باب: مرحومین کو برا کہنے کی ممانعت
حدیث نمبر: 13031
وَعَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ قَالَ : سَمِعْتُ رَجُلًا عِنْدَ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : ¤ " لَا تَسُبُّوا الْأَمْوَاتَ فَتُؤْذُوا الْأَحْيَاءَ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
زیاد بن علاقہ بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کے پاس ایک شخص کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” تم مرحومین کو برا نہ کہو ورنہ یوں تم زندوں کو اذیت پہنچاؤ گے “ ( یا یہ مطلب ہو گا کہ مردوں کو برا بھلا کہہ کر زندوں کو اذیت نہ پہنچاؤ ) ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔