مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابُ النَّهْيِ عَنْ سَبِّ الْأَمْوَاتِ باب: مرحومین کو برا کہنے کی ممانعت
حدیث نمبر: 13028
عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ قَالَ : نَالَ الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ عَنْ عَلِيٍّ ، فَقَالَ لَهُ زَيْدُ بْنُ أَرْقَمَ : عَلِمْتُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَنْهَانَا عَنْ سَبِّ الْمَوْتَى ، فَلِمَ تَسُبُّ عَلِيًّا - رَحِمَهُ اللَّهُ - وَقَدْ مَاتَ ؟ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَنَانِيدَ ، وَرِجَالُ أَحَدِ أَسَانِيدِ الطَّبَرَانِيِّ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
زیاد بن علاقہ بیان کرتے ہیں : سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ پر تنقید کی ، تو سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: آپ یہ بات جانتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں مرحومین کو برا کہنے سے منع کیا ہے ، تو آپ سیدنا علی رضی اللہ عنہ پر کیوں تنقید کر رہے ہیں جبکہ وہ انتقال کر چکے ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے امام طبرانی کی مختلف اسانید میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں ۔