مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ لَعَنَ مُسْلِمًا أَوْ رَمَاهُ بِكُفْرٍ باب: اس شخص کا بیان جو کسی مسلمان پر لعنت کرتا ہے یا اس پر کفر کا الزام لگاتا ہے
حدیث نمبر: 13009
عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ قَالَ : ¤ كُنَّا إِذَا رَأَيْنَا الرَّجُلَ يَلْعَنُ أَخَاهُ ، رَأَيْنَا أَنَّهُ قَدْ أَتَى بَابًا مِنَ الْكَبَائِرِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ ، وَإِسْنَادُ الْأَوْسَطِ جَيِّدٌ ، وَفِي إِسْنَادِ الْكَبِيرِ ابْنُ لَهِيعَةَ ، وَهُوَ لَيِّنٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : جب بھی ہم کسی ایسے شخص کو دیکھتے تھے کہ جو اپنے بھائی پر لعنت کر رہا ہو تو ہم یہ سمجھتے تھے کہ اس نے ایک کبیرہ گناہ کا ارتکاب کیا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور معجم کبیر میں اس کی مانند نقل کی ہے ، معجم اوسط کی سند عمدہ ہے اور معجم کبیر کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ کمزور ہے ۔