مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابُ النَّهْيِ عَنِ اللَّعْنِ وَالسَّبِّ باب: لعنت کرنے اور گالی دینے کی ممانعت
حدیث نمبر: 13008
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ أَنَّهُ سَمِعَ رَجُلًا يَشْتُمُ رَجُلًا رَافِعًا صَوْتَهُ فَقَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : ¤ " الْبَذَاءُ لُؤْمٌ ، وَسُوءُ الْمَلَكَةِ لُؤْمٌ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَرَادَةَ وَثَّقَهُ أَبُو دَاوُدَ وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے انہوں نے ایک شخص کو دوسرے شخص کو بلند آواز میں برا کہتے ہوئے سنا ، تو یہ بات بیان کی ، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” بدزبانی قابل ملامت چیز ہے اور برا مالک ہونا قابل ملامت چیز ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عرادہ ہے ، جسے امام ابوداؤد نے ثقہ قرار دیا ہے ، اور یحیی بن معین نے اسے ثقہ کہا: ہے ۔