مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابُ النَّهْيِ عَنِ اللَّعْنِ وَالسَّبِّ باب: لعنت کرنے اور گالی دینے کی ممانعت
عَنْ جُرْمُوزٍ الْهُجَيْمِيِّ قَالَ : ¤ قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، أَوْصِنِي . قَالَ : " أُوصِيكَ أنْ لَا تَكُونُ لَعَّانًا " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ هَوْذَةَ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنْ جُرْمُوزٍ . ¤ وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقٍ آخَرَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ هَوْذَةَ ، عَنْ جُرْمُوزٍ ، وَهَذِهِ الطَّرِيقُ رِجَالُهَا ثِقَاتٌ ، فَقَدْ ذَكَرَ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ جُرْمُوزًا فَقَالَ : لَهُ صُحْبَةٌ ، رَوَى عَنْهُ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ هَوْذَةَ . . ¤سیدنا جرموز ہجیمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! آپ مجھے کوئی تلقین کیجئے ، آپ نے ارشاد فرمایا : میں تمہیں یہ تلقین کرتا ہوں کہ تم لعنت کرنے والے نہ ہونا ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے عبیداللہ بن ہوزہ کے حوالے سے ایک شخص کے حوالے سے سیدنا جرموز میسور سے نقل کی ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے ایک اور سند کے حوالے سے عبیداللہ بن ہوزہ کے حوالے سے سیدنا جرموز سے نقل کی ہے ، اور اس طریق کے رجال ثقہ ہیں ، ابن ابوحاتم نے سیدنا جرموز رضی اللہ عنہ کا ذکر کیا ہے ، اور یہ بات بیان کی ہے کہ انہیں صحابی ہونے کا شرف حاصل ہے عبیداللہ بن ہوزہ نے ان سے روایات نقل کی ہیں ۔