مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْغَضَبِ وَثَوَابِ مَنْ لَمْ يَغْضَبْ باب: غصہ کرنے اور جو شخص غصہ نہیں کرتا اس کے ثواب کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 12989
وَعَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ بَعْضِ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ : ¤ يَا رَسُولَ اللَّهِ ، عَلِّمْنِي عَمَلًا يُدْخِلُنِي الْجَنَّةَ ، وَلَا تُكْثِرْ عَلَيَّ . قَالَ : " لَا تَغْضَبْ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى مِنْ رِوَايَةِ صَالِحٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، وَلَمْ أَعْرِفْ صَالِحًا هَذَا ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
ابوصالح ایک صحابی کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : ” انہوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! آپ مجھے کسی ایسے عمل کے بارے میں تعلیم دیجئے جو مجھے جنت میں داخل کروا دے اور مجھے زیادہ باتیں نہ بتائیے گا ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم غصہ نہ کرنا ۔ “
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، جو صالح نے اعمش کے حوالے سے نقل کی ہے میں صالح نامی اس راوی سے واقف نہیں ہوں ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔