مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الشَّحْنَاءِ باب: دشمنی رکھنے کے بارے میں جو کچجھ منقول ہے
حدیث نمبر: 12963
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : ¤ " تُعْرَضُ أَعْمَالُ بَنِي آدَمَ كُلَّ اثْنَيْنِ وَفِي كُلِّ خَمِيسٍ ، فَيَرْحَمُ الْمُتَرَحِّمِينَ وَيَغْفِرُ لِلْمُسْتَغْفِرِينَ ، ثُمَّ يَذَرُ أَهْلَ الْحِقْدِ بِحِقْدِهِمْ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ الْأَلْهَانِيُّ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” ہر پیر اور جمعرات کے دن اولاد آدم کے اعمال ( اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں ) پیش کئے جاتے ہیں تو وہ رحم مانگنے والوں پر رحم کرتا ہے مغفرت مانگنے والوں کی مغفرت کرتا ہے ، اور پھر آپس میں ناراضگی رکھنے والوں کو ان کی ناراضگی سمیت چھوڑ دیتا ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی اور امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید الہانی ہے ، اور وہ متروک ہے ۔