مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ قَامَ مِنْ مَجْلِسٍ ثُمَّ رَجَعَ إِلَيْهِ باب: اس شخص کا بیان ، جو اپنی جگہ سے اٹھ کر جاتا ہے ، اور پھر وہاں واپس آ جاتا ہے
حدیث نمبر: 12934
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : ¤ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَخْلُفَ الرَّجُلُ الرَّجُلَ فِي مَجْلِسِهِ ، وَقَالَ : " إِذَا رَجَعَ فَهُوَ أَحَقُّ بِهِ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ ابْنَ إِسْحَاقَ مُدَلِّسٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے کہ جب کوئی شخص اپنی جگہ سے اٹھ جائے ، تو دوسرا شخص اس کی جگہ بیٹھ جائے ، آپ نے ارشاد فرمایا ہے : جب وہ شخص واپس آئے تو وہ اپنی جگہ کا زیادہ حق دار ہو گا ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور امام بزار نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں صرف ابن اسحاق نامی راوی مدلس ہے ۔