مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ قَامَ مِنْ مَجْلِسٍ ثُمَّ رَجَعَ إِلَيْهِ باب: اس شخص کا بیان ، جو اپنی جگہ سے اٹھ کر جاتا ہے ، اور پھر وہاں واپس آ جاتا ہے
حدیث نمبر: 12933
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : ¤ " الرَّجُلُ أَحَقُّ بِصَدْرِ دَابَّتِهِ وَبِمَجْلِسِهِ إِذَا رَجَعَ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ رَافِعٍ ، قَالَ الْبُخَارِيُّ : ثِقَةُ مُقَارِبُ الْحَدِيثِ ، وَضَعَّفَهُ جُمْهُورُ الْأَئِمَّةِ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” آدمی اپنی سواری کے آگے والے حصے کا اور محفل میں جب وہ واپس آئے ، تو اپنی جگہ کا زیادہ حق رکھتا ہے ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن رافع ہے ، امام بخاری رحمہ اللہ کہتے ہیں : یہ ثقہ ہے ، لیکن مقارب الحدیث ہے ، جمہور ائمہ نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ۔ اس کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔