مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابُ النَّهْيِ عَنِ الْجُلُوسِ بَيْنَ الظِّلِّ وَالشَّمْسِ باب: سائے اور دھوپ کے درمیان میں بیٹھنے کی ممانعت
حدیث نمبر: 12927
عَنْ أَبِي عِيَاضٍ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : ¤ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى أَنْ يُجْلَسَ بَيْنَ الضِّحِّ وَالظِّلِّ وَقَالَ : " مَجْلِسُ الشَّيْطَانَ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ كَثِيرِ بْنِ أَبِي كَثِيرٍ وَهُوَ ثِقَةٌ . ¤محمد محی الدین
ابوعیاض ایک صحابی کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع کیا ہے کہ دھوپ اور ساے کے درمیان میں بیٹھا جائے ( یعنی بیک وقت دونوں میں بیٹھا جائے ) آپ نے فرمایا : یہ شیطان کے بیٹھنے کا طریقہ ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، صرف کثیر بن ابوکثیر کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے ۔