مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابُ تَغْيِيرِ الْأَسْمَاءِ وَمَا نُهِيَ عَنْهُ فِيهَا وَمَا يُسْتَحَبُّ باب: نام تبدیل کر دینا ، اور جن ناموں کو رکھنے سے منع کیا گیا ہے ، اور جن کو مستحب قرار دیا گیا ہے
حدیث نمبر: 12877
وَعَنْهُ أَنَّهُ لَمَّا بَايَعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لَهُ : " مَا اسْمُكَ ؟ " . قَالَ : شَيْبَةُ . قَالَ : " أَنْتَ عُتْبَةُ بْنُ عَبْدٍ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عتبہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات منقول ہے کہ جب انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا : تمہارا نام کیا ہے ؟ انہوں نے جواب دیا : شیبہ ۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم عتبہ بن عبد ہو ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔