مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطهارة— طہارت کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ قَبَّلَ أَوْ لَامَسَ . باب: جو شخص ( باوضو حالت میں بیوی کو ) بوسہ دے یا چھو لے
حدیث نمبر: 1283
وَعَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ قَالَ : يَتَوَضَّأُ الرَّجُلُ مِنَ الْمُبَاشَرَةِ ، وَمِنَ اللَّمْسِ بِيَدِهِ ، وَمِنَ الْقُبْلَةِ إِذَا قَبَّلَ امْرَأَتَهُ . وَكَانَ يَقُولُ فِي هَذِهِ الْآيَةِ ( أَوْ لَامَسْتُمُ النِّسَاءَ ) : هُوَ الْغَمْزُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَأَبُو عُبَيْدَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِيهِ . ¤محمد محی الدین
ابوعبیدہ بیان کرتے ہیں : سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : مباشرت کے بعد ، ہاتھ کے ذریعے چھو لینے کے بعد ، یا بوسے کے بعد ، ( یعنی جب آدمی اپنی بیوی کا بوسہ لے ) تو ان تمام صورتوں میں آدمی وضو کرے گا ، وہ اس آیت کے بارے میں فرماتے ہیں : اس سے مراد ” غمز “ ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، ابوعبیدہ نے اپنے والد ( سیدنا عبداللہ بن مسعود ) سے سماع نہیں کیا ہے ۔