مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطهارة— طہارت کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ قَبَّلَ أَوْ لَامَسَ . باب: جو شخص ( باوضو حالت میں بیوی کو ) بوسہ دے یا چھو لے
حدیث نمبر: 1282
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ : الْمُلَامَسَةُ مَا دُونَ الْجِمَاعِ ، وَإِنَّ مَسَّ الرَّجُلُ جَسَدَ امْرَأَتِهِ بِشَهْوَةٍ فَفِيهِ الْوُضُوءُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ ، إِلَّا أَنَّ فِيهِ حَمَّادَ بْنَ أَبِي سُلَيْمَانَ ، وَقَدِ اخْتُلِفَ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ” ملامسہ “ سے مراد وہ عمل ہے ، جو صحبت کرنے کے علاوہ ہو ، اگر آدمی اپنی بیوی کے جسم کو شہوت کے ساتھ چھو لیتا ہے ، تو اس صورت میں وضو لازم ہو گا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ، البتہ اس کی سند میں ایک راوی حماد بن ابوسلیمان ہے ، جس سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے ۔