مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطهارة— طہارت کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ يَكُونُ بِهِ الْبَاسُورُ . باب: جس شخص کو بواسیر کی شکایت ہو
حدیث نمبر: 1284
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنَّ بِيَ الْبَاسُورَ فَيَسِيلُ مِنِّي ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِذَا تَوَضَّأْتَ فَسَالَ مِنْ قَرْنِكَ إِلَى قَدَمِكَ فَلَا وُضُوءَ عَلَيْكَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مِهْرَانَ ، قَالَ الْعُقَيْلِيُّ : صَاحِبُ مَنَاكِيرَ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا ، اُس نے عرض کی : اے اللہ کے رسول ! مجھے بواسیر کی شکایت ہے ، میرا مواد نکلتا رہتا ہے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جب تم وضو کر لو ، پھر اس کے بعد وہ ( مواد ) نکل کر تمہارے پاؤں تک بھی بہتا رہے ، تو تم پر وضو لازم نہیں ہو گا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عبدالملک بن مہران ہے ، عقیلی کہتے ہیں : یہ منکر روایات نقل کرنے والا فرد ہے ۔