مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطهارة— طہارت کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ قَبَّلَ أَوْ لَامَسَ . باب: جو شخص ( باوضو حالت میں بیوی کو ) بوسہ دے یا چھو لے
حدیث نمبر: 1281
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يُقَبِّلُ بَعْضَ نِسَائِهِ ، ثُمَّ يَخْرُجُ إِلَى الصَّلَاةِ وَلَا يَتَوَضَّأُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ ، وَثَّقَهُ شُعْبَةُ وَغَيْرُهُ ، وَضَعَّفَهُ يَحْيَى وَجَمَاعَةٌ . ¤محمد محی الدین
سیدہ عائشہ صدیقہ بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ( وضو کر لینے کے بعد ) اپنی ایک زوجہ محترمہ کا بوسہ لے لیتے تھے ۔ پھر آپ نماز کے لئے تشریف لے جاتے تھے اور ازسر نو وضو نہیں کرتے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی سعید بن بشیر ہے ، جسے شعبہ اور دیگر حضرات نے ” ثقہ “ قرار دیا ہے ، جبکہ یحیی اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے ۔