مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الِاسْتِئْذَانِ وَفِيمَنِ اطَّلَعَ فِي دَارٍ بِغَيْرِ إِذْنٍ باب: اجازت مانگنے کا بیان اور جو شخص اجازت لیے بغیر گھر میں جھانکے
حدیث نمبر: 12818
وَعَنْ سَفِينَةَ قَالَ : كُنْتُ عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَجَاءَ عَلِيٌّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - يَسْتَأْذِنُ ، فَدَقَّ الْبَابَ دَقًّا خَفِيفًا ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : ¤ " يَا سَفِينَةُ ، افْتَحْ لَهُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ ضِرَارُ بْنُ صُرَدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا سفینہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا ، اسی دوران سیدنا علی رضی اللہ عنہ تشریف لے آئے ، انہوں نے اجازت مانگتے ہوئے دروازہ آرام سے کھٹکھٹایا ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اے سفینہ اس کے لئے درواز کھول دو ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ضرار بن صرد ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔