مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الِاسْتِئْذَانِ وَفِيمَنِ اطَّلَعَ فِي دَارٍ بِغَيْرِ إِذْنٍ باب: اجازت مانگنے کا بیان اور جو شخص اجازت لیے بغیر گھر میں جھانکے
حدیث نمبر: 12809
وَفِي رِوَايَةٍ قَالَ : جِئْتُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ فِي بَيْتٍ فَقُمْتُ مُقَابِلَ الْبَابِ ، فَاسْتَأْذَنْتُ فَأَشَارَ إِلَيَّ أَنْ تَبَاعَدْ ، ثُمَّ جِئْتُ فَاسْتَأْذَنْتُ فَقَالَ : ¤ " وَهَلِ الِاسْتِئْذَانُ إِلَّا مِنْ أَجْلِ النَّظَرِ ؟ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُ الرِّوَايَةِ الثَّانِيَةِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : وہ بیان کرتے ہیں : میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا ، آپ اس وقت گھر میں موجود تھے ، میں دروازے کے مدمقابل کھڑا ہوا اور میں نے اندر آنے کی اجازت مانگی ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اشارہ کیا کہ تم ذرا دور ہو جاؤ ، پھر میں آیا ، پھر میں نے اجازت مانگی ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اجازت لینے کا حکم صرف اسی وجہ سے ہے کہ نگاہ نہ پڑے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور دوسری روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔