مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا نُهِيَ عَنْهُ مِنَ الْإِشَارَةِ فِي السَّلَامِ باب: سلام کرتے ہوئے اشارہ کرنے کی ممانعت
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو - أَظُنُّهُ مَرْفُوعًا - قَالَ : ¤ " لَيْسَ مِنَّا مَنْ تَشَبَّهَ بِغَيْرِنَا ، لَا تَشَبَّهُوا بِالْيَهُودِ وَلَا بِالنَّصَارَى ، فَإِنَّ تَسْلِيمَ الْيَهُودِ الْإِشَارَةُ بِالْأَصَابِعِ ، وَإِنَّ تَسْلِيمَ النَّصَارَى بِالْأَكُفِّ ، وَلَا تَقُصُّوا النَّوَاصِيَ ، وَأَحْفُوا الشَّوَارِبَ ، وَأَعْفُوا اللِّحَى ، وَلَا تَمْشُوا فِي الْمَسَاجِدِ وَالْأَسْوَاقِ ، وَعَلَيْكُمُ الْقُمُصُ ، إِلَّا وَتَحْتَهَا الْأُزُرُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ . ¤سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ( راوی کہتے ہیں : ) میرا خیال ہے ۔ انہوں نے اسے مرفوع حدیث کے طور پر نقل کیا ہے ( نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ) ” وہ شخص ہم میں سے نہیں ہے جو ہمارے علاوہ کسی کی مشابہت اختیار کرے ، تم لوگ یہودیوں یا عیسائیوں کی مشابہت اختیار نہ کرو ، کیونکہ یہودیوں کا سلام کرنے کا طریقہ انگلیوں کے ذریعے اشارہ کرنا ہے ، اور عیسائیوں کا سلام کرنے کا طریقہ ہتھیلی کے ذریعے اشارہ کرنا ہے ، اور تم صرف پیشانی سے بال چھوٹے نہ کرو ، اور تم مونچھیں چھوٹی رکھو اور تم داڑھی بڑھا کے رکھو اور تم مساجد اور بازاروں میں یوں نہ چلو کہ تم نے صرف قمیص پہنی ہوئی ہو ، بلکہ ساتھ تہبند بھی ہونا چاہیے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے ، جس سے میں واقف نہیں ہوں ۔