مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابُ كَيْفِيَّةِ السَّلَامِ وَالرَّدِّ باب: سلام کرنے اور جواب دینے کا طریقہ
حدیث نمبر: 12756
وَفِي رِوَايَةٍ : " إِذَا أَرَادَ أَحَدُكُمْ فَلْيَقُلِ : السَّلَامُ عَلَيْكُمْ ، فَإِنَّ اللَّهَ هُوَ السَّلَامُ ، فَلَا تَبْدَءُوا قَبْلَ اللَّهِ بِشَيْءٍ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا . ¤ وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي حَدِّ السَّلَامِ . ¤محمد محی الدین
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : ” تم میں سے کوئی ایک شخص جب سلام کرنے کا ارادہ کرے تو وہ السلام علیکم کہے ، کیونکہ اللہ تعالیٰ ہی السلام ہے ، تو تم اللہ تعالیٰ ( کے نام ) سے پہلے کسی اور چیز کے ذریعے آغاز نہ کرو ۔ “
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن سعید مقبری ہے ، اور وہ انتہائی ضعیف ہے ۔ اس سے پہلے سلام کی حد کے بارے میں کچھ احادیث گزر چکی ہیں ۔