مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ سَأَلَ وَلَمْ يُسَلِّمْ باب: اس شخص کا بیان جو سلام کیے بغیر ( اندر آنے کی اجازت ) مانگے
حدیث نمبر: 12744
وَعَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عَطَاءٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - أَشُكُّ فِي رَفْعِهِ - قَالَ : ¤ " لَا يُؤْذَنُ لِلْمُسْتَأْذِنِ حَتَّى يَبْدَأَ بِالسَّلَامِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ ، إِلَّا أَنَّ عَبْدَ الْمَلِكِ لَمْ أَجِدْ لَهُ سَمَاعًا مِنْ أَبِي هُرَيْرَةَ . قَالَ ابْنُ حِبَّانَ : رَوَى عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ . ¤محمد محی الدین
عبدالملک بن عطاء نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے ، جس کے بارے میں مجھے شک ہے ( نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ) ” اجازت مانگنے والے کو اجازت اس وقت تک نہ دی جائے ، جب تک وہ پہلے سلام نہ کرے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ، البتہ عبدالملک نامی راوی کے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سماع کے بارے میں ، میں نے کوئی روایت نہیں پائی ہے ۔ ابن حبان کہتے ہیں : اس نے یزید بن اصم سے روایات نقل کی ہیں ۔