مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ سَأَلَ وَلَمْ يُسَلِّمْ باب: اس شخص کا بیان جو سلام کیے بغیر ( اندر آنے کی اجازت ) مانگے
حدیث نمبر: 12743
وَعَنْ جَابِرٍ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ :
" لَا تَأْذَنُوا لِمَنْ لَمْ يَبْدَأْ بِالسَّلَامِ " .
قُلْتُ : لَهُ حَدِيثٌ عِنْدَ التِّرْمِذِيِّ بِغَيْرِ هَذَا السِّيَاقِ .
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ : مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ .
محمد محی الدین
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” اس شخص کو اجازت نہ دو جو پہلے سلام نہیں کرتا ۔ “
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں ان صحابی کے حوالے سے ایک حدیث امام ترمذی نے نقل کی ہے ، جو اس سیاق کے بغیر ہے ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے ، جس سے میں واقف نہیں ہوں ۔