حدیث نمبر: 12736
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : السَّلَامُ عَلَيْكُمْ . فَقَالَ : " عَشْرٌ " . ¤ ثُمَّ جَاءَ آخَرُ فَقَالَ : السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ ، فَقَالَ : " عِشْرُونَ " . ¤ ثُمَّ جَاءَ آخَرُ فَقَالَ : السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " ثَلَاثُونَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ أَبُو هَارُونَ الْعَبْدِيُّ عُمَارَةُ بْنُ جُوَيْنٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور بولا: السلام علیکم ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : دس ملیں گی ، پھر دوسرا شخص آیا اس نے کہا: السلام علیکم ورحمۃ اللہ ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : بیس ملیں گی ، پھر ایک اور شخص آیا اور اس نے کہا: السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تیس ملیں گی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوہارون عبدی عمارہ بن جوین ہے ، اور وہ متروک ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأدب / حدیث: 12736
درجۂ حدیث محدثین: ضعیف جداً