مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي حُسْنِ الْخُلُقِ باب: اچھے اخلاق کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 12699
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ : قِيلَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، مَا الشُّؤْمُ ؟ قَالَ : " سُوءُ الْخُلُقِ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ الْفَضْلُ بْنُ عِيسَى الرَّقَاشِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤ وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ رَافِعِ بْنِ مَكِيثٍ وَهُوَ عِنْدَ ابْنِ مَاجَهْ بِاخْتِصَارٍ . ¤محمد محی الدین
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : عرض کی گئی : یا رسول اللہ ! نحوست کیا ہے ؟ آپ نے ارشاد فرمایا : برے اخلاق ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی فضل بن عیسیٰ رقاشی ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔ اس سے پہلے سیدنا رافع بن مکیث رضی اللہ عنہ سے منقول ایک حدیث گزر چکی ہے ۔
یہ روایت امام ابن ماجہ نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ۔