مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي حُسْنِ الْخُلُقِ باب: اچھے اخلاق کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِي أَنَّ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ قَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، أَوْصِنِي . قَالَ : " اعْبُدِ اللَّهَ لَا تُشْرِكْ بِهِ شَيْئًا " . قَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، زِدْنِي . قَالَ : " إِذَا أَسَأْتَ فَأَحْسِنْ " . قَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، زِدْنِي . قَالَ : " اسْتَقِمْ ، وَلْتُحَسِّنْ خُلُقَكَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ وَقَدْ وَثَّقَ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ ، وَأَبُو السَّمِيطِ سَعِيدُ بْنُ أَبِي سُوَيْدٍ مَوْلَى الْمَهْرِيُّ لَمْ أَعْرِفْهُ . ¤سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے عرض کی : یا رسول اللہ ! آپ مجھے تلقین کیجئے ، آپ نے ارشاد فرمایا : تم اللہ کی عبادت کرنا اور کسی کو اس کا شریک نہ ٹھہرانا ، انہوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! مزید عطا کیجئے ، آپ نے فرمایا : جب تم برائی کر لو تو اچھائی کر لینا ، انہوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! مزید عطا کیجئے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم سیدھے رہنا اور اپنے اخلاق اچھے رکھنا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن صالح ہے ، جس کی توثیق کی گئی ہے ، ایک جماعت نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ، ایک راوی ابوسمیط سعید بن ابوسوید ہے جو مہری کا آزاد کردہ غلام ہے ، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں ۔