مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابُ إِكْرَامِ الْكَرِيمِ باب: معزز شخص کی عزت افزائی کرنا
حدیث نمبر: 12625
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِذَا أَتَاكُمْ كَرِيمُ قَوْمٍ فَأَكْرِمُوهُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ عُمَارَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ ، وَقَالَ عِيسَى بْنُ يُونُسَ : شَيْخٌ صَالِحٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جب کسی قوم کا معزز فرد تمہارے پاس آئے تو اس کی عزت افزائی کرو ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی حسن بن عمارہ ہے ، اور وہ ضعیف ہے ، عیسیٰ بن یونس کہتے ہیں : یہ ایک نیک بزرگ ہے ۔