مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابُ إِكْرَامِ الْكَرِيمِ باب: معزز شخص کی عزت افزائی کرنا
حدیث نمبر: 12624
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : دَخَلَ عُيَيْنَةُ بْنُ [ بَدْرٍ ، وَ ] حِصْنٌ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعِنْدَهُ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ ، وَهُمْ جُلُوسٌ جَمِيعًا عَلَى الْأَرْضِ ، فَدَعَا لِعُيَيْنَةَ بِنُمْرُقَةٍ ، فَأَجْلَسَهُ عَلَيْهَا ، وَقَالَ : " إِذَا أَتَاكُمْ كَرِيمُ قَوْمٍ فَأَكْرِمُوهُ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : عیینہ بن بدر اور حصن ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے ، اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ موجود تھے اور سب لوگ زمین پر بیٹھے ہوئے تھے ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عیینہ کے لئے ایک تکیہ منگوایا اور اس کو اس کے ساتھ بٹھایا اور فرمایا : جب کسی قوم کا معزز شخص تمہارے پاس آئے ، تو تم اس کی عزت افزائی کرو ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔