حدیث نمبر: 12613
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَيْسَ مِنَّا مَنْ لَمْ يُوَقِّرْ كَبِيرَنَا ، وَيَرْحَمْ صَغِيرَنَا " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ وَثَّقَهُ الْعِجْلِيُّ وَغَيْرُهُ ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ ، وَسَهْلُ بْنُ تَمَّامٍ ثِقَةٌ يُخْطِئُ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” وہ شخص ہم یں سے نہیں ہے جو ہمارے بڑے کی تعظیم نہیں کرتا اور ہمارے چھوٹے پر مہربان نہیں ہوتا ۔ “
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی مبارک بن فضالہ ہے جسے عجلی اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے اور وہ مدلس ہے اور اس میں ضعیف ہونا پایا جاتا ہے اور ایک راوی سہل بن تمام ہے جو ثقہ ہے لیکن غلطی کر جاتا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأدب / حدیث: 12613
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف