مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابُ تَوْقِيرِ الْكَبِيرِ وَرَحْمَةِ الصَّغِيرِ باب: بڑے کی تعظیم کرنا اور چھوٹے پر مہربانی کرنا
حدیث نمبر: 12612
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " لَيْسَ مِنَّا مَنْ لَمْ يُوَقِّرْ كَبِيرَنَا ، وَيَرْحَمْ صَغِيرَنَا " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَزَادَ : " وَيُؤَاخِي فِينَا وَيَزُورُ " . ¤ وَفِي إِسْنَادِ أَبِي يَعْلَى يُوسُفُ بْنُ عَطِيَّةَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ ، وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ غَيْرُ وَاحِدٍ ضَعِيفٍ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” وہ شخص ہم میں سے نہیں ہے جو ہمارے بڑے کی تعظیم نہیں کرتا اور ہمارے چھوٹے پر مہربانی نہیں کرتا ۔ “
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور یہ الفاظ زائد نقل کے ہیں : ” ہماری خاطر بھائی چارہ نہیں کرتا اور ملتا نہیں ہے ۔ “ امام ابویعلیٰ کی سند میں ایک راوی یوسف بن عطیہ ہے اور وہ متروک ہے امام طبرانی کی سند میں ایک سے زیادہ راوی ضعیف ہیں ۔