حدیث نمبر: 12588
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " وَالَّذِي بَعَثَنِي بِالْحَقِّ ، لَا تَنْقَضِي الدُّنْيَا حَتَّى يَقَعَ بِهِمُ الْخَسْفُ وَالْقَذْفُ وَالْمَسْخُ " . قَالُوا : وَمَتَى ذَاكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ قَالَ : " إِذَا رَأَيْتَ النِّسَاءَ رَكِبْنَ السُّرُوجَ ، وَكَثُرَتِ الْقَيْنَاتُ ، وَفَشَتْ شَهَادَةُ الزُّورِ ، وَاسْتَغْنَى الرِّجَالُ بِالرِّجَالِ ، وَالنِّسَاءُ بِالنِّسَاءِ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَزَادَ : " وَشَرِبَ الْمَصْلُوبُ فِي آنِيَةِ الشُّرْكِ الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ " . قَالَ : " وَاسْتَغْنَى الرِّجَالُ بِالرِّجَالِ ، وَالنِّسَاءُ بِالنِّسَاءِ ، وَاسْتَذْفَرُوا وَاسْتَعَدُّوا " . وَأَوْمَأَ بِيَدِهِ ، فَوَضَعَهَا عَلَى جَبْهَتِهِ ، فَسَتَرَ وَجْهَهُ . وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْيَمَامِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” اس ذات کی قسم ! جس نے مجھے حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے ، دنیا اس وقت تک ختم نہیں ہو گی جب تک ان لوگوں کو زمین میں دھنسائے جانے ، پتھر مارے جانے اور مسخ کیے جانے کا عذاب نہیں ہو گا ، لوگوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! یہ کب ہو گا ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جب تم عورتوں کو دیکھو کہ وہ زینوں پر سواری کر رہی ہیں ، اور گانے والی عورتیں زیادہ ہو گئی ہیں ، اور جھوٹی گواہی پھیل چکی ہے ، مرد مردوں پر اور عورتیں ، عورتوں پر اکتفاء کر رہی ہیں ۔ “
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہیں اور انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کے ہیں : ” مصلوب شخص سونے اور چاندی کے برتنوں میں پیے گا ۔ آپ نے یہ بھی فرمایا کہ مرد مردوں کے حوالے سے اور خواتین ، خواتین کے حوالے سے بے نیاز ہو جائیں گے ، وہ ایک دوسرے کے ساتھ ہی جنسی عمل کریں گے ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک کے ذریعے اشارہ کیا اور پھر آپ نے اسے چہرے پر رکھ کر اپنے چہرے کو ڈھانپ لیا ۔ اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن داؤد یمامی ہے اور وہ متروک ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الفتن - أعاذنا الله منها / حدیث: 12588
درجۂ حدیث محدثین: ضعیف جداً
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (3405)»