مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الفتن - أعاذنا الله منها— فتنوں کے بارے میں روایات ( اللہ تعالیٰ ہمیں ان سے محفوظ رکھے )
بَابٌ فِيمَا قَبْلَ الدَّجَّالِ وَمَنْ نَجَا مِنْهُ نَجَا . باب: اس چیز کا بیان جو دجال سے پہلے ہو گی اور جو شخص اس سے نجات پا لے گا وہ نجات پا لے گا
حدیث نمبر: 12496
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَوَالَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَنْ نَجَا مِنْ ثَلَاثٍ فَقَدْ نَجَا - ثَلَاثَ مَرَّاتٍ - مَوْتِي ، وَالدَّجَّالِ ، وَقَتْلِ خَلِيفَةٍ مُصْطَبِرٍ بِالْحَقِّ يُعْطِيهِ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ رَبِيعَةَ بْنِ لَقِيطٍ وَهُوَ ثِقَةٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبدالله بن حوالہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جو شخص تین چیزوں سے نجات پا گیا ، اس نے نجات پا لی ، یہ بات آپ نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی اور پھر فرمایا : میری موت ، دجال اور اس خلیفہ کا قتل ہونا جو حق پر جما ہوا ہو ، اور وہ دینے والا ہو ۔ “
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ، امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف ربیعہ بن لقیط کا معاملہ مختلف ہے ، اور وہ ثقہ ہے ۔