حدیث نمبر: 12425
وَعَنْ بَعْضِ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " يُوشِكُ أَنْ يَغْلِبَ عَلَى الدُّنْيَا لُكَعُ بْنُ لُكَعٍ ، وَأَفْضَلُ النَّاسِ مُؤْمِنُ بَيْنَ كَرِيمَيْنِ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَلَمْ يَرْفَعْهُ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤ قُلْتُ : وَيَأْتِي لِهَذَا الْحَدِيثِ طُرُقٌ فِي أَمَارَاتِ السَّاعَةِ مِنْ حَدِيثِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ وَأَنَسٍ وَأَبِي ذَرٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ - . ¤
محمد محی الدین

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعض اصحاب بیان کرتے ہیں : ” عنقریب احمق کا بیٹا احمق دنیا پر غالب آ جائے گا ، اور لوگوں میں سب سے زیادہ فضیلت والا وہ مومن ہے ، جو دو نیک ماں باپ کی اولاد ہو ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ۔ انہوں نے اسے مرفوع روایت کے طور پر نقل نہیں کیا ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : میں یہ کہتا ہوں اس حدیث کے مختلف طرق آگے چل کر قیامت کی نشانیوں سے متعلق باب میں آئیں گے جو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الفتن - أعاذنا الله منها / حدیث: 12425
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ دیگر
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (430/5)»