مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الفتن - أعاذنا الله منها— فتنوں کے بارے میں روایات ( اللہ تعالیٰ ہمیں ان سے محفوظ رکھے )
بَابُ يَذْهَبُ الصَّالِحُونَ وَتَبْقَى حُثَالَةٌ . باب: صالحین رخصت ہو جائیں گے ، اور ردّی لوگ باقی رہ جائیں گے
حدیث نمبر: 12426
عَنِ الْمُسْتَوْرِدِ بْنِ شَدَّادٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " يَذْهَبُ الصَّالِحُونَ الْأَوَّلَ فَالْأَوَّلَ ، وَتَبْقَى حُثَالَةٌ كَحُثَالَةِ التَّمْرِ لَا يُبَالِي اللَّهُ بِهِمْ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا مستورد بن شداد رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” نیک لوگ ایک ایک کر کے رخصت ہو جائیں گے ، اور ردّی لوگ رہ جائیں گے جس طرح ردّی کھجوریں ہوتی ہیں ، اور اللہ تعالیٰ کو ان کی کوئی پرواہ نہیں ہو گی ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔