مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الفتن - أعاذنا الله منها— فتنوں کے بارے میں روایات ( اللہ تعالیٰ ہمیں ان سے محفوظ رکھے )
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْمَهْدِيِّ . باب: مہدی کے بارے میں ، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 12411
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " يَكُونُ فِي أُمَّتِي الْمَهْدِيُّ ، إِنْ قُصِرَ فَسَبْعٌ وَإِلَّا فَثَمَانٍ وَإِلَّا فَتِسْعٌ ، تَنْعَمُ أُمَّتِي فِيهَا نِعْمَةً لَمْ يَنْعَمُوا مِثْلَهَا ، يُرْسِلُ السَّمَاءَ عَلَيْهِمْ مِدْرَارًا ، وَلَا تَدَّخِرُ الْأَرْضُ شَيْئًا مِنَ النَّبَاتِ ، وَالْمَالُ كُدُوسٌ ، يَقُومُ الرَّجُلُ يَقُولُ : يَا مَهْدِيُّ ، أَعْطِنِي ، فَيَقُولُ : خُذْ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” میری امت میں مہدی ہو گا ، اگر اس کی مدت کم ہوئی تو سات سال ہو گی ، یا آٹھ سال ہو گی ، یا نو سال ہو گی ، اس عرصے کے دوران میری امت کو نعمتیں ملیں گی ، کہ اس طرح کی نعمتیں انہیں پہلے کبھی نہیں ملی ہوں گی ، آسمان سے موسلا دھار بارش نازل ہو گی ، زمین کے نباتات میں سے چھپی نہیں رہے گی ، مال زیادہ ہو جائے گا ، ایک شخص کھڑا ہو کر یہ کہے گا : اے مہدی مجھے کچھ دو ، تو وہ کہے گا لے لو ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔