مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الفتن - أعاذنا الله منها— فتنوں کے بارے میں روایات ( اللہ تعالیٰ ہمیں ان سے محفوظ رکھے )
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْمَهْدِيِّ . باب: مہدی کے بارے میں ، جو کچھ منقول ہے
وَعَنْهُ قَالَ : حَدَّثَنِي خَلِيلِي أَبُو الْقَاسِمِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَخْرُجَ عَلَيْهِمْ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ بَيْتِي ، فَيَضْرِبُهُمْ حَتَّى يَرْجِعُوا إِلَى الْحَقِّ " . قَالَ : قُلْتُ : وَكَمْ يَمْلِكُ ؟ قَالَ : " خَمْسًا وَاثْنَتَيْنِ " . قَالَ : قُلْتُ : مَا خَمْسًا وَاثْنَتَيْنِ ؟ قَالَ : " لَا أَدْرِي " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ الْمُرَجَّى بْنُ رَجَاءٍ ، وَثَّقَهُ أَبُو زُرْعَةَ وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤ان کے حوالے سے یہ بات منقول ہے ۔ وہ بیان کرتے ہیں : میرے خلیل سیدنا ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ بات بیان کی ہے : ” قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک میرے اہل بیت سے تعلق رکھنے والا ایک شخص ان لوگوں پر نہیں آئے گا ، اور وہ ان پر ضربیں لگائے گا یہاں تک کہ وہ حق کی طرف لوٹ آئیں گے ۔ راوی کہتے ہیں : میں نے دریافت کیا : وہ کتنا عرصہ حکومت کرے گا ؟ آپ نے فرمایا : پچیس ۔ راوی کہتے ہیں : میں نے اپنے استاد سے دریافت کیا : پچیسں سے مراد کیا ہے ؟ انہوں نے جواب دیا : مجھے نہیں معلوم ۔ “
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی مرجیٰ بن رجاء ہے ، جسے ابوزرعہ نے ثقہ قرار دیا ہے ، اور یحیی بن معین نے اسے ضعیف کہا: ہے ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔