حدیث نمبر: 12399
قَالَتْ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " يَكُونُ اخْتِلَافٌ عِنْدَ مَوْتِ خَلِيفَةٍ ، فَيَخْرُجُ مِنْ بَنِي هَاشِمٍ فَيَأْتِي مَكَّةَ ، فَيَسْتَخْرِجُهُ النَّاسُ مِنْ بَيْتِهِ بَيْنَ الرُّكْنِ وَالْمَقَامِ ، فَيُجَهَّزُ إِلَيْهِ جَيْشٌ مِنَ الشَّامِ حَتَّى إِذَا كَانُوا بِالْبَيْدَاءِ خُسِفَ بِهِمْ ، فَيَأْتِيهِ عَصَائِبُ الْعِرَاقِ وَأَبْدَالُ الشَّامِ ، وَيَنْشَأُ رَجُلٌ بِالشَّامِ أَخْوَالُهُ مِنْ كَلْبٍ ، فَيُجَهَّزُ إِلَيْهِ جَيْشٌ فَيَهْزِمُهُمُ اللَّهُ فَتَكُونُ الدَّائِرَةُ عَلَيْهِمْ ، فَذَلِكَ يَوْمُ كَلْبٍ ، الْخَائِبُ مَنْ خَابَ مِنْ غَنِيمَةِ كَلْبٍ ، فَيَسْتَفْتِحُ الْكُنُوزَ ، وَيُقَسِّمُ الْأَمْوَالَ ، وَيُلْقِي الْإِسْلَامُ بِجِرَانِهِ إِلَى الْأَرْضِ ، فَيَعِيشُونَ بِذَلِكَ سَبْعَ سِنِينَ " . أَوْ قَالَ : " تِسْعَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” خلیفہ کے انتقال کے وقت اختلاف رونما ہو گا ، پھر بنو ہاشم سے تعلق رکھنے والا ایک شخص نکلے گا ، وہ مکہ آئے گا ، لوگ اسے اس کے گھر سے نکلنے پر مجبور کریں گے ، وہ حجراسود اور مقام ابراہیم کے درمیان آئے گا ، پھر شام کا ایک لشکر اس کے ساتھ جنگ کرنے کے لئے آئے گا ، یہاں تک کہ جب وہ بیداء کے مقام پر پہنچیں گے ، تو انہیں دھنسا دیا جائے گا ، پھر عراق کے لشکر اور شام کے ابدال اس کے پاس آئیں گے اور پھر شام میں ایک شخص نمودار ہو گا ، جس کی ننھیال بنو کلب سے ہو گی ، اس کا لشکر ( مہدی سے لڑنے کے لئے ) آئے گا ، اللہ تعالیٰ ان کو پسپا کر دے گا اور وہ لوگ ہار جائیں گے اور اس دن بنو کلب ہار جائیں گے ، وہ شخص خسارے کا شکار ہو گا جو بنو کلب کی مال غنیمت کے حوالے سے خسارے کا شکار ہو گا ، پھر خزانوں کا منہ کھول دیا جائے گا ، وہ ( یعنی مہدی ) مال تقسیم کرے گا اور زمین میں اسلام کو غلبہ دے گا ، اور وہ لوگ اسی حالت میں سات سال ( راوی کو شک ہے ، شاید یہ الفاظ ہیں : ) نو سال گزار دیں گے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الفتن - أعاذنا الله منها / حدیث: 12399
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1175)»