حدیث نمبر: 12396
وَعَنْ قُرَّةَ بْنِ إِيَاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَتُمْلَأَنَّ الْأَرْضُ ظُلْمًا وَجَوْرًا ، فَإِذَا مُلِئَتْ جَوْرًا وَظُلْمًا بَعَثَ اللَّهُ رَجُلًا مِنِّي ، اسْمُهُ اسْمِي ، وَاسْمُ أَبِيهِ اسْمُ أَبِي ، يَمْلَؤُهَا عَدْلًا وَقِسْطًا كَمَا مُلِئَتْ جَوْرًا وَظُلْمًا ، فَلَا تَمْنَعُ السَّمَاءُ شَيْئًا مِنْ قَطْرِهَا ، وَلَا الْأَرْضُ شَيْئًا مِنْ نَبَاتِهَا ، يَلْبَثُ فِيكُمْ سَبْعًا أَوْ ثَمَانِيًا أَوْ تِسْعًا - يَعْنِي سِنِينَ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ مِنْ طَرِيقِ دَاوُدَ بْنِ الْمُحَبَّرِ بْنِ قَحْذَمٍ عَنْ أَبِيهِ وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا قرہ بن ایاس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” زمین ضرور ظلم و ستم سے بھر جائے گی ، اور جب یہ ظلم و ستم سے بھر جائے گی ، تو اللہ تعالیٰ ہم میں سے ایک شخص کو بھیجے گا ، جس کا نام میرے نام کے مطابق ہو گا ، اس کے باپ کا نام میرے والد کے نام کے مطابق ہو گا ، وہ زمین کو عدل و انصاف سے یوں بھر دے گا ، جس طرح وہ پہلے ظلم و ستم سے بھری ہوئی تھی ، اس وقت آسمان اپنی بارش میں سے کوئی چیز نہیں روکے گا ، اور زمین اپنی نباتات میں سے کوئی چیز نہیں روکے گی ، وہ حکمران تمہارے درمیان سات یا آٹھ یا نو سال رہے گا ( یہ شک راوی کو ہے ) ۔ “
یہ روایت امام بزار نے امام طبرانی نے معجم کبیر اور مجحم اوسط میں نقل کی ہے ، داؤد بن محبر بن قحذم کے حوالے سے اس کے والد سے نقل کی ہے اور یہ دونوں ضعیف ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الفتن - أعاذنا الله منها / حدیث: 12396
درجۂ حدیث محدثین: ضعیف جداً
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (3325) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (32/19)»