مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الفتن - أعاذنا الله منها— فتنوں کے بارے میں روایات ( اللہ تعالیٰ ہمیں ان سے محفوظ رکھے )
بَابٌ فِيمَا يَكُونُ مِنَ الْفِتَنِ . باب: فتنوں میں کیا ہو گا ؟
حدیث نمبر: 12372
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ : لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَكْثُرَ فِيكُمُ الْهَرْجُ ، ثَلَاثًا . قَالُوا : وَمَا الْهَرْجُ ؟ قَالَ : الْقَتْلُ .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ مِنْ غَيْرِ رَفْعٍ ، وَفِيهِ عَطِيَّةُ وَهُوَ ضَعِيفٌ .
محمد محی الدین
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی ، جب تک تمہارے درمیان ہرج زیادہ نہیں ہو گا ، یہ بات انہوں نے تین مرتبہ کہی ، لوگوں نے دریافت کیا : ہرج سے مراد کیا ہے ؟ انہوں نے جواب دیا : قتل و غارت گری ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں مرفوع حدیث کے طور پر نقل نہیں کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عطیہ ہے اور وہ ضعیف ہے ۔