حدیث نمبر: 12267
وَعَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّ بِقَوْمٍ فِي مَجْلِسٍ يَسُلُّونَ سَيْفًا يَتَعَاطَوْنَهُ بَيْنَهُمْ غَيْرَ مَغْمُودٍ ، فَقَالَ : " أَلَمْ أَزْجُرْ عَنْ هَذَا ؟ فَإِذَا سَلَّ أَحَدُكُمُ السَّيْفَ فَلْيَغْمِدْهُ ثُمَّ لِيُعْطِهِ أَخَاهُ " . قُلْتُ : فِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْهُ . رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک محفل میں کچھ لوگوں کے پاس سے گزرے ، جنہوں نے تلواریں میانوں سے نکالی ہوئی تھیں اور وہ میان میں ڈالے بغیر ایک دوسرے کو وہ تلواریں پکڑا رہے تھے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : کیا میں نے اس سے تمہیں منع نہیں کیا ہے ؟ اگر تم میں سے کسی شخص نے تلوار میان سے نکالی ہوئی ہو ، تو وہ پہلے اُسے میان میں ڈالے اور پھر وہ اس کو اپنے بھائی کو دے ۔ “ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں ) میں یہ کہتا ہوں صحیح میں اس روایت کا ایک حصہ مذکور ہے ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الفتن - أعاذنا الله منها / حدیث: 12267
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (3335) اخرجه احمد فى المسند (370/3)»