مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الفتن - أعاذنا الله منها— فتنوں کے بارے میں روایات ( اللہ تعالیٰ ہمیں ان سے محفوظ رکھے )
بَابٌ فِي أَسْرَعِ النَّاسِ مَوْتًا . باب: لوگوں میں جلدی مرنے والے افراد
حدیث نمبر: 12260
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : أَقْبَلَ سَعْدٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا رَآهُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ فِي وَجْهِ سَعْدٍ لَخَيْرًا " . قَالَ : قُتِلَ كِسْرَى . قَالَ : يَقُولُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَعَنَ اللَّهُ كِسْرَى ، إِنَّ أَوَّلَ النَّاسِ هَلَاكًا الْعَرَبُ ثُمَّ أَهْلُ فَارِسَ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ ، وَفِيهِ دَاوُدُ بْنُ يَزِيدَ الْأَوْدِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے ، جب آپ نے انہیں ملاحظہ فرمایا ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : سعد کے چہرے میں بھلائی ہے ، انہوں نے دریافت کیا : کسریٰ کو قتل کرنے کی ؟ راوی بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے تھے : ” اللہ تعالیٰ کسریٰ پر لعنت کرے ، لوگوں میں سے سب سے پہلے ہلاکت عربوں کی ہو گی اور پھر اہل فارس کی ہو گی ۔ “
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی داؤد بن یزید اؤدی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔