حدیث نمبر: 12255
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " عَرْشُ إِبْلِيسَ عَلَى الْبَحْرِ ، ثُمَّ يَبْعَثُ سَرَايَاهُ فَيَفْتِنُونَ ، فَأَعْظَمُهُمْ عِنْدَهُ أَعْظَمُهُمْ فِتْنَةً " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا وَفِيهِمْ ضَعْفٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” ابلیس کا تخت سمندر پر ہے ، پھر وہ اپنے لشکر بھیجتا ہے ، تاکہ وہ لوگوں کو آزمائش کا شکار کریں ، تو ابلیس کے نزدیک ان میں سے سب سے زیادہ عظمت والا وہ ہوتا ہے ، جو ( کسی انسان کو ) زیادہ بڑی آزمائش میں مبتلا کرتا ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے اور ان میں ضعف پایا جاتا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الفتن - أعاذنا الله منها / حدیث: 12255
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف