مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الفتن - أعاذنا الله منها— فتنوں کے بارے میں روایات ( اللہ تعالیٰ ہمیں ان سے محفوظ رکھے )
بَابُ تَسْلِيطِ الْفَسَقَةِ عَلَى الْفَسَقَةِ . باب: فاسق لوگوں کا ، فاسق لوگوں پر مسلط ہونا
حدیث نمبر: 12256
عَنْ جَابِرٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يَقُولُ : أَنْتَقِمُ مِمَّنْ أُبْغِضُ بِمَنْ أُبْغِضُ ، ثُمَّ أُصَيِّرُ كُلًّا إِلَى النَّارِ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ بَكْرٍ الْبَالِسِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” بے شک اللہ تعالیٰ یہ فرماتا ہے : میں ان لوگوں سے انتقام لیتا ہوں ، جنہیں میں ناپسند کرتا ہوں ( اور انتظام ) ان لوگوں کے ذریعے لیتا ہوں ، جنہیں میں ناپسند کرتا ہوں اور پھر میں اُن سب کو جہنم میں بھیج دوں گا ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی أحمد بن بکر بالسی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔