حدیث نمبر: 1225
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ خَيْثَمٍ قَالَ : سَمِعْتُ جَدَّتَيْ عُبَيْدَةَ بِنْتَ عَمْرٍو الْكِلَابِيَّةَ تَقُولُ : رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَوَضَّأَ وَأَسْبَغَ الْوُضُوءَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ ، إِلَّا أَنَّ سَعِيدَ بْنَ خَيْثَمٍ لَمْ أَجِدْ لَهُ سَمَاعًا مِنْ أَحَدٍ مِنَ الصَّحَابَةِ ، وَقَدْ رَوَى قَبْلَ هَذَا عَنْ جَدَّتِهِ عَنْ أَبِيهَا . وَاللَّهُ أَعْلَمُ . ¤
محمد محی الدین

سعید بن خیثم بیان کرتے ہیں : میں نے اپنی دادی سیدہ عبیدہ بنت عمرو کلابیہ رضی اللہ عنہا کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے : وہ فرماتی ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو وضو کرتے ہوئے دیکھا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اچھی طرح وضو کیا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ، تاہم میں نے یہ بات نہیں پائی ہے کہ سعید بن خیثم نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں سے کسی سے سماع کیا ہو ، انہوں نے اس سے پہلے اپنی دادی کے حوالے سے ، اُن کے والد سے روایت نقل کی ہے ، باقی اللہ بہتر جانتا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الطهارة / حدیث: 1225
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف