مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطهارة— طہارت کے بارے میں روایات
بَابُ إِزَالَةِ الْوَسَخِ مِنَ الْأَظْفَارِ . باب: ناخن سے میل کو صاف کرنا
حدیث نمبر: 1226
عَنْ وَابِصَةَ بْنِ مَعْبَدٍ قَالَ : سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ كُلِّ شَيْءٍ حَتَّى سَأَلْتُهُ عَنِ الْوَسَخِ الَّذِي يَكُونُ فِي الْأَظْفَارِ ، فَقَالَ : " دَعْ مَا يَرِيبُكَ إِلَى مَا لَا يَرِيبُكَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ طَلْحَةُ بْنُ زَيْدٍ الرَّقِّيُّ ، وَهُوَ مَجْمَعٌ عَلَى ضَعْفِهِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا وابصہ بن معبد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے اللہ کے رسول سے ہر چیز کے بارے میں سوال کیا ، یہاں تک کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اُس میل کے بارے میں بھی سوال کیا ، جو ناخنوں میں ہوتی ہے ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جو چیز تمہیں شک میں مبتلا کرے ، اُسے چھوڑ کر ، اُس چیز کی طرف جاؤ ، جو تمہیں شک میں مبتلا نہ کرے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی طلحہ بن زید رقی ہے ، جس کے ضعیف ہونے پر اتفاق پایا جاتا ہے ۔