حدیث نمبر: 12212
عَنْ شَدَّادٍ أَبِي عَمَّارٍ قَالَ : حَدَّثَنِي جَارٌ لِجَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ : قَدِمْتُ مِنْ سَفَرٍ فَجَاءَنِي جَابِرٌ يُسَلِّمُ عَلَيَّ ، فَجَعَلْتُ أُحَدِّثُهُ عَنِ افْتِرَاقِ النَّاسِ وَمَا أَحْدَثُوا . فَجَعَلَ جَابِرٌ يَبْكِي ، ثُمَّ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " إِنَّ النَّاسَ دَخَلُوا فِي دِينِ اللَّهِ أَفْوَاجًا ، وَسَيَخْرُجُونَ مِنْهُ أَفْوَاجًا " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَجَارُ جَابِرٍ لَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

شداد ابوعمار بیان کرتے ہیں : مجھے سیدنا جابر بن عبدالله رضی اللہ عنہما کے ایک پڑوسی نے یہ بات بتائی کہ ایک مرتبہ میں سفر سے واپس آیا ، تو سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما میرے ساتھ سلام دعا کرنے کے لئے میرے پاس تشریف لائے ، میں نے انہیں لوگوں کے باہمی اختلافات کے بارے میں بتانا شروع کیا اور ان لوگوں نے جو نئی صورت حال پیدا کر دی ہے ، اس کے بارے میں بتایا ، تو سیدنا جابر رضی اللہ عنہ رونے لگے اور پھر انہوں نے بتایا : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” لوگ گروہوں کی شکل میں اللہ کے دین میں داخل ہوئے ہیں اور عنقریب گروہوں کی شکل میں اس سے نکل جائیں گے ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کے پڑوسی سے میں واقف نہیں ہوں ، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الفتن - أعاذنا الله منها / حدیث: 12212
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (343/3)»