مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الفتن - أعاذنا الله منها— فتنوں کے بارے میں روایات ( اللہ تعالیٰ ہمیں ان سے محفوظ رکھے )
بَابُ نَقْضِ عُرَى الْإِسْلَامِ . باب: اسلام کی رسّی کا ٹوٹ جانا
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " لَتُنْتَقَضَنَّ عُرَى الْإِسْلَامِ عُرْوَةً عُرْوَةً ، فَكُلَّمَا انْتَقَضَتْ عُرْوَةٌ تَشَبَّثَ النَّاسُ بِالَّتِي تَلِيهَا ، وَأَوَّلُهُنَّ نَقْضًا الْحُكْمُ وَآخِرُهُنَّ الصَّلَاةُ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ ، إِلَّا أَنَّ فِي الْأَصْلِ عَنْ حَبِيبِ بْنِ سُلَيْمَانَ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، وَصَوَابُهُ سُلَيْمَانُ بْنُ حَبِيبٍ الْمُحَارِبِيُّ ، فَإِنَّهُ رَوَى عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، وَرَوَى عَنْهُ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ . ¤سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” اسلام کی رسّی ٹوٹتی چلی جائے گی ، جب کبھی ایک حصہ ٹوٹے گا ، تو لوگ اس کے بعد والے کو مضبوطی سے تھام لیں گے ، ان میں سب سے پہلے عدالتی فیصلے میں کمی آئے گی ، اور اس میں سب سے آخر میں نماز کے حوالے سے کوتاہی ہو گی ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں اور اصل میں یہ الفاظ ہیں : یہ حبیب بن سلیمان کے حوالے سے سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے ، حالانکہ درست یہ ہے کہ سلیمان بن حبیب محاربی راوی کا نام ہے ، انہوں نے سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایات نقل کی ہیں اور ان سے عبدالعزیز بن اسماعیل بن عبیداللہ نے روایات نقل کی ہیں ۔