حدیث نمبر: 12210
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " كَيْفَ بِكُمْ أَيُّهَا النَّاسُ إِذَا طَغَى نِسَاؤُكُمْ وَفَسَقَ فِتْيَانُكُمْ ؟ " . قَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنَّ هَذَا لَكَائِنٌ ؟ قَالَ : " نَعَمْ ، وَأَشَدُّ مِنْهُ ، كَيْفَ بِكُمْ إِذَا تَرَكْتُمُ الْأَمْرَ بِالْمَعْرُوفِ وَالنَّهْيَ عَنِ الْمُنْكَرِ ؟ " . قَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنَّ هَذَا لَكَائِنٌ ؟ قَالَ : " نَعَمْ ، وَأَشَدُّ مِنْهُ ، كَيْفَ بِكُمْ إِذَا رَأَيْتُمُ الْمُنْكَرَ مَعْرُوفًا وَالْمَعْرُوفَ مُنْكَرًا ؟ " . رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ : " فَسَقَ شَبَابُكُمْ " ، وَفِي إِسْنَادِ أَبِي يَعْلَى مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ ، وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ جَرِيرُ بْنُ الْمُسْلِمِ وَلَمْ أَعْرِفْهُ ، وَالرَّاوِي عَنْهُ شَيْخُ الطَّبَرَانِيِّ هَمَّامُ بْنُ يَحْيَى لَمْ أَعْرِفْهُ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اس وقت تمہارا کیا بنے گا ؟ اے لوگو ! جب تمہاری عورتیں سرکش ہو جائیں گی اور تمہارے نوجوان فاسق ہو جائیں گے ۔ “ لوگوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! کیا ایسا ہو گا ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جی ہاں اور اس سے بھی زیادہ سخت چیز ہو گی ، اس وقت تمہارا کیا بنے گا ؟ جب تم نیکی کا حکم دینا اور برائی سے منع کرنا چھوڑ دو گے ؟ لوگوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! کیا ایسا ہو گا ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اس سے بھی زیادہ سخت چیز ہو گی ، اس وقت تمہارا کیا بنے گا ؟ جب تم منکر کو معروف سمجھو گے اور معروف کو منکر سمجھو گے ۔ “
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کے ہیں : ” تمہارے نوجوان فاسق ہو جائیں گے ۔ “ امام ابویعلیٰ کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ہے اور وہ متروک ہے ، امام طبرانی کی سند میں ایک راوی جریر بن مسلم ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں ، اس سے روایت نقل کرنے والا شخص امام طبرانی کا استاد ہمام بن یحییٰ ہے اور میں اس سے بھی واقف نہیں ہوں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الفتن - أعاذنا الله منها / حدیث: 12210
درجۂ حدیث محدثین: ضعیف جداً
تخریج حدیث «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6420)»