حدیث نمبر: 1221
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : مَا إِسْبَاغُ الْوُضُوءِ ؟ فَسَكَتَ عَنْهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى حَضَرَتِ الصَّلَاةُ . قَالَ : فَدَعَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِمَاءٍ ، فَغَسَلَ يَدَيْهِ ، ثُمَّ اسْتَنْثَرَ وَمَضْمَضَ وَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا ، وَيَدَيْهِ ثَلَاثًا ثَلَاثًا ، وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ وَغَسَلَ رِجْلَيْهِ ثَلَاثًا ثَلَاثًا ، ثُمَّ نَضَحَ تَحْتَ ثَوْبِهِ فَقَالَ : " هَذَا إِسْبَاغُ الْوُضُوءِ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ . وَأَبُو مَعْشَرٍ يُكْتَبُ مِنْ حَدِيثِهِ الرِّقَاقُ وَالْمَغَازِي وَفَضَائِلُ الْأَعْمَالِ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا ، اور اس نے دریافت کیا : اچھی طرح وضو کرنے سے مراد کیا ہے ؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُسے کوئی جواب نہیں دیا ، یہاں تک کہ نماز کا وقت ہوا ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی منگوایا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں ہاتھ دھوئے ، ناک میں پانی ڈالا ، کلی کی ، اپنے چہرے کو تین مرتبہ دھویا ، دونوں بازوؤں کو تین ، تین مرتبہ دھویا ، اپنے سر کا مسح کیا دونوں پاؤں کو تین ، تین مرتبہ دھویا ، اور پھر کپڑے کے نیچے پانی چھڑکا اور ارشاد فرمایا : یہ اچھی طرح وضو ہے ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے ، دل کو نرم کرنے والے موضوعات ، غزوات اور فضائل اعمال کے بارے میں ابومعشر نامی راوی سے منقول روایات نوٹ کر لی جائیں گی ، اس روایت کے بقیہ رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الطهارة / حدیث: 1221
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف