حدیث نمبر: 1220
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " أَلَا أَدُلُّكُمْ عَلَى مَا يُكَفِّرُ اللَّهُ بِهِ الْخَطَايَا : إِسْبَاغُ الْوُضُوءِ ، وَكَثْرَةُ الْخُطَا إِلَى الْمَسَاجِدِ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ . وَعَاصِمُ بْنُ بَهْدَلَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَنَسٍ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” کیا میں تم لوگوں کی رہنمائی اُس چیز کی طرف نہ کروں ؟ جس کے ذریعے اللہ تعالیٰ گناہوں کو ختم کر دیتا ہے ، اچھی طرح وضو کرنا اور مسجد کی طرف جانے والے زیادہ قدم “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، عاصم بن بہدلہ نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الطهارة / حدیث: 1220
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ منقطع