حدیث نمبر: 12185
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : قُلْنَا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، لَا نَأْمُرُ بِالْمَعْرُوفِ حَتَّى نَعْمَلَ بِهِ ، وَلَا نَنْهَى عَنِ الْمُنْكَرِ حَتَّى نَجْتَنِبَهُ كُلَّهُ ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " بَلْ مُرُوا بِالْمَعْرُوفِ وَإِنْ لَمْ تَعْمَلُوا بِهِ ، وَانْهَوْا عَنِ الْمُنْكَرِ وَإِنْ لَمْ تَجْتَنِبُوهُ كُلَّهُ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ مِنْ طَرِيقِ عَبْدِ السَّلَامِ بْنِ عَبْدِ الْقُدُّوسِ بْنِ حَبِيبٍ عَنْ أَبِيهِ وَهُمَا ضَعِيفَانِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ہم نے عرض کی : یا رسول اللہ ! کیا ہم نیکی کا حکم اس وقت تک نہ دیں ، جب تک ہم خود اس پر عمل نہیں کرتے ؟ اور ہم برائی سے اس وقت تک منع نہ کریں ، جب تک ہم خود سب برائیوں سے اجتناب نہیں کرتے ؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” ( جی نہیں ! ) بلکہ تم نیکی کا حکم دو ، اگرچہ تم اس پر عمل نہیں کرتے ، اور تم برائی سے منع کرو اگرچہ تم تمام برائیوں سے اجتناب نہیں کرتے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں عبدالسلام بن عبدالقدوس بن حبیب کے حوالے سے ، ان کے والد سے نقل کی ہے اور یہ دونوں ضعیف ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الفتن - أعاذنا الله منها / حدیث: 12185
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (981)»