مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الفتن - أعاذنا الله منها— فتنوں کے بارے میں روایات ( اللہ تعالیٰ ہمیں ان سے محفوظ رکھے )
بَابٌ فِيمَنْ يَأْمُرُ بِالْمَعْرُوفِ وَلَا يَفْعَلُهُ . باب: اس شخص کا بیان ، جو نیکی کا حکم دیتا ہے ، لیکن وہ خود وہ کام نہیں کرتا
حدیث نمبر: 12184
وَعَنْ عَامِرِ بْنِ شَهْرٍ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " خُذُوا بِقَوْلِ قُرَيْشٍ وَدَعُوا فِعْلَهُمْ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُجَالِدٍ ، وَقَدْ وُثِّقَ وَفِيهِ ضَعْفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عامر بن شہر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” قریش کے ( اچھے ) قول کو اختیار کر لو اور اُن کے ( برے فعل کو چھوڑ دو ! “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، صرف مجالد کا معاملہ مختلف ہے ، ویسے اُس کی توثیق کی گئی ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے ۔